Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم پہنچنے پر سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے وزارت کے اداروں اور ذمہ داریوں پر جامع بریفنگ کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزارت کے جاری منصوبوں، تیل اور گیس کے ذخائر، سپلائی چین اور ڈیمانڈ سپلائی پروجیکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

علی پرویز ملک نے سحر و افطار کے دوران گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں تاکہ رمضان کے مہینے میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا میری اولین ترجیح ہے اور توانائی کے شعبے کو شہہ رگ کی حیثیت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

علی پرویز ملک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پٹرولیم و منرل سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری ملک کے لیے خوش آئند ہے اور تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر نے پٹرولیم شعبے کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور وزارت پیٹرولیم کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔

متعلقہ خبریں