Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دانش یونیورسٹی سےہونہارطلباکوبہترین تعلیمی مواقع میسرآئیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دانش یونیورسٹی سےہونہارطلبا کو بہترین تعلیمی مواقع میسرآئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکولوں کےبعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایاجائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کواپلائیڈ سائنسزکی یونیورسٹی بنائیں گے، اس یونیورسٹی کوایساادارہ بنائیں گےجودنیامیں نام پیدا کرے گی۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہترین اسکالرز، ماہرین کودانش یونیورسٹی میں مدعو کیا جائے گا، یہ ادارہ نوجوان نسل کےمستقبل کوسنوارنے کےلیے اہم سنگ میل ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دانش یونیورسٹی سےہونہارطلباکوبہترین تعلیمی مواقع میسرآئیں گے، اپلائیڈ سائنسزکا یہ ادارہ قائم کیاجائےگا جس کانام دانش یونیورسٹی ہوگا، منصوبےکاتخمینہ190ملین پاؤنڈہے، منصوبےکی بروقت تکمیل کےلیےپوری توجہ مرکوزکرناہوگی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اس طرزکاادارہ پہلےموجود نہیں، 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ  میں آئے ہیں، چیف جسٹس کی جانب سے کہاگیا کہ یہ پیسہ حکومت پاکستان، عوام کاہے، حکومت جس طرح چاہےعوامی بہبود کےلیے یہ پیسہ استعمال کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں