Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ

کراچی: فروری میں گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں آٹو سیکٹر میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے جب کہ فروری میں گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آٹو سیکٹر میں الیکٹرک وہیکل، جیپ، کار اور وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کُل فروخت 12 ہزار رہی جب کہ جنوری 2025 میں یہ فروخت 16 ہزار 995 تھی۔

اسی طرح مسافر گاڑیوں کی فروخت 11 ہزار 868 یونٹس سے کم ہوکر 8 ہزار 869 رہی جب کہ 1300 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت 15 فیصد کم ہوکر 4 ہزار 700 یونٹس تک پہنچ گئی۔

1 ہزار سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 32  فیصد کمی آئی جب کہ 1 ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 35 فیصد کم ہوکر 3 ہزار 680 یونٹس رہی۔

 ٹرکوں کی فروخت میں 26 فیصد کمی اور بسوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 7 فیصد کی کمی آئی۔

موٹر سائیکلوں کی فروخت 1 لاکھ 32 ہزار 947 یونٹس سے کم ہوکر 1 لاکھ 22 ہزار 920 ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں