کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 4030 روپے اضافے قیمت 2 لاکھ 69 ہزا 204 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 46 ڈالر اضافے سے 2988 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت90 روپے اضافے سے 3530 روپے ہوگئی۔



















