Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کا ای فائلنگ کے ذریعے کیسز کے اندراج کا نیا میکانزم متعارف

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای فائلنگ کے ذریعے کیسز کے اندراج کا میکانزم متعارف کروا دیا ہے۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق 17 مارچ سے سپریم کورٹ کے انسٹی ٹیوشن ڈیسک سے کیسز کا اندراج ای فائلنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے تمام وکلاء اور ایڈوکیٹ آن دی ریکارڈ کو ای فائلنگ کے ذریعے کیسز کے اندراج کے نئے طریقہ کار سے آگاہ کردیا ہے۔

اس نئے نظام سے کیسز کے اندراج میں مزید سہولت ملے گی اور عدالتی امور میں تیز رفتار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عدالتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں