ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، معاشی تعاون کو بڑھانا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی، جبکہ پاک سعودی رہنما تجارت کے فروغ، اہم شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔
باہمی دلچسپی کے امور بشمول عالمی اور علاقائی ترقیات، خاص طور پر غزہ کی صورتحال، مشرق وسطی کے بدلتے ہوئے حالات زیر غور آئیں گے، اس کے علاوہ مسلم امہ سے متعلق مسائل بھی پاک سعودی قیادت کی ملاقات کے ایجنڈے میں نمایاں ہوں گے۔
وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ کلیدی وفاقی وزراء اور سینئر اہلکار شامل ہوں گے۔



















