Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کے فوراً بعد اپنے والد کو اگاہ کیا، ملزم کامران اصغرقریشی نے پولیس کو اطلاع کےبجائے بیٹے کو رپوشی کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگرعلاقوں میں روپوش رہا۔

پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی کورٹ میں تکرار اور ڈرامہ ہے، ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کیلئے امریکہ جانے کا کہا ہے، اگر ملزم کامران قریشی گرفتار نہ ہوا تو کسی وقت بھی فرار ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں