راولپنڈی: یوم پاکستان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے آئی ایس پی آر کا خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔
23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے۔
’’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘‘ کے عنوان سے جاری یہ نغمہ جوش، جذبے اور قومی یکجہتی کا عکاس ہے جسے معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اس ملی نغمے کا خصوصی پیغام “ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان” ہے جو قومی یکجہتی، ترقی، امن اور استحکام کو اجاگر کرتا ہے۔
ملی نغمے کے بول معروف شاعر عمران رضا نے لکھے ہیں جب کہ اس کی کمپوزیشن کو جدید اور جذباتی انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر یہ نغمہ عوام میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اسے بہت سراہا جا رہا ہے۔
یہ خصوصی نغمہ پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور قومی جوش و خروش کو مزید بڑھا رہا ہے۔



















