آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خود اپنی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔
نماز جنازہ میں اہم سیاسی، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، محسن نقوی، خواجہ آصف اور امیر مقام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
مسلح افواج کے سربراہان، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی نماز جنازہ میں موجود تھیں۔
آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر تمام شریک شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔



















