ڈیفنس سے لاپتہ ہونے کے بعد قتل ہونے والے مصطفی کے اغواکار کی جانب سے تاوان کے لیے کی جانے والی کال کا سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا۔
تحقیقاتی ادارے ملزم کی شناخت میں ناکام رہے، جبکہ بول نیوز کو تاوان کی کال موصول ہو چکی ہے۔
کال میں ملزم اور مصطفی کی والدہ کو بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ملزم تاوان کی رقم کے لیے مصطفیٰ کی والدہ کو لیاری بلوانے پر زور دیتا رہا۔
مصطفی کی والدہ بیٹے کی تصویر دکھانے کا مطالبہ کرتی رہیں، تاہم ملزم نے انکار کر دیا اور کہا کہ آمنے سامنے لڑکا دکھائیں گے۔
ملزم نے واضح کیا کہ تاوان کی رقم ایزی پیسہ یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے نہیں، بلکہ نقد وصول کی جائے گی، اغواکار نے مصطفی کی والدہ سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔



















