سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبےمیں لاکھوں لوگوں کو روزگار دیناچاہتےہیں۔
سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد کاروبار کا ٹرینڈتبدیل ہواہے، لوگ گھر میں بیٹھ کرکام کررہےہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نےآئی ورک فارسندھ پورٹل کاافتتاح کیا، سندھ حکومت کی جانب سے بنایا گیا یہ جاب پورٹل عوام کیلئے مفید ہوگا، پورٹل پر ہنر مندافرادکی سی ویزموجود ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں میرٹ کی بنیادپرروزگارفراہم کریں گے، روزگار کیلئے پورٹل بنایاہے، کراچی میں ترقیاتی کام ہورہےہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شعبہ ٹرانسپورٹ میں بہتری کیلئے اقدامات کررہےہیں، پاکستان ہرعالمی ایونٹ کےانعقادکیلئےہروقت تیارہے، کھیلوں کے اعتبار سے بھی سندھ میں بڑے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں عالمی سطح کےایونٹس کاانعقادکیاجاتاہے، پاکستان ایک محفوظ اورپُرامن ملک ہے، ملازمتیں فراہم کرنے والے پورٹل میں 1لاکھ 24 ہزارافرادرجسٹرڈہوئے، پورٹل سے 2 ہزارسےزائد ملازمتیں فراہم کی جاچکی ہیں۔



















