شمالی وزیرستان میں واقع سپنوام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس دریافت ہوا ہے۔
ماڑی انرجیز کے ترجمان کے مطابق سپنوام-1 ہنگو فارمیشن سے 32/64″ قطر کی پائپ لائن میں 122 بیرل یومیہ تیل اور 23.85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیاہے، جبکہ اسی کنویں سے مزید تیل وگیس کی دریافت کے لیے کام جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں۔
ایم ڈی، سی ای او ماڑی انرجیز فہیم حیدر نے کہا کہ آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر وزارت پٹرولیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکرگزار ہیں۔
تیل وگیس کی نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ ہنگو فارمیشن کے ذخائر، سپنوام کنویں میں تیسری دریافت ہیں۔



















