قومی ایئرلائن کی جانب سےقبل ازحج آپریشن تیارکرلیا گیاہے جس کے مطابق حج آپریشن 29 اپریل سےیکم جون تک جاری رہےگا۔
قومی ایئرلائن 56 ہزارپاکستانی عازمین کوسعودی عرب پہنچائےگی۔
رواں برس 20 ہزارعازمین سرکاری حج اسکیم کےتحت سفرکریں گے، جبکہ 36 ہزارعازمین پرائیویٹ اسکیم کےتحت پی آئی اےکی پروازوں سےسفرکریں گے۔
عازمین کی روانگی کیلئے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارےاستعمال کیےجائیں گے۔



















