Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سوات، بونیر، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع سوات میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 60 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

تاہم زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں