Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلک بینی کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر، پنک مون کا خوبصورت منظر آج رات دکھائی دے گا

سال کا خوبصورت فلکی منظر پنک مون پاکستان میں آج  رات 9:08 بجے آسمان پر دیکھا جاسکے گا۔

پنک مون کا رنگ گلابی نہیں ہے بلکہ اس کا نام بہار میں کھلنے والے خوبصورت گلابی پھلوکس  پھول سے اخذ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پنک مون کا دلفریب نظاہ 12 اپریل کو رات 8:23 پر دکھائی دے چکا ہے۔

ماہر فلکیات جاوید اقبال نے کہا کہ پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، چاند کو طلوع ہوتے وقت دیکھنا ایک خوبصورت منظر پیش کرتا ایسے وقت جب سورج غروب ہو رہا ہو، اُس وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے جسے مون الیوژن کہا جاتا ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ناظرین چاند کو مشرقی افق پر سورج غروب ہونے کے فوراً بعد دیکھ سکتے ہیں، اگلا مکمل چاند فلاور مون کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ 2025 میں مجموعی طور پر 12 مکمل چاند ہوں گے۔

متعلقہ خبریں