سوئی گیس نے صارفین کی تعداد استعمال اور ملکی ضروریات سے متعلق اہم تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق ملک میں قدرتی گیس کے صارفین کی تعداد 10.85 ملین ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا کہ سوئی نادرن سسٹم پر گیس صارفین کی تعداد 7.63 ملین ہے، اس سسٹم میں صوبہ پنجاب ، کے پی اور آزاد کشمیر شامل ہیں، جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر 3.22 ملین صارفین گیس کنکشنز سے منسلک ہیں۔
دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر ڈومیسٹک سیکٹر سے صارفین کی تعداد 10.75 ملین ہے، جس میں سوئی ناردرن سے 7.55 ملین جبکہ سدرن سے 3.19 ملین صارفین منسلک ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ سوئی سدرن سسٹم پر کراچی سے 2 ملین صارفین گیس کنکشنز سے منسلک ہیں، توانائی کے شعبے میں گیس کا استعمال 30.84 فیصد، جبکہ پاور سیکٹر کیلئے گیس کی ضروریات 1060.13 ایم ایم ایف سی ڈی ہے۔
اوگرا دستاویز کے مطابق گیس استعمال میں ڈومیسٹک صارفین کا حصہ 23.89 فیصد، جبکہ صارفین کیلئے گیس کی ضرورت 821 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔
اسی طرح ملک میں فرٹیلائزرز سیکٹر گیس کا 19 فیصد استعمال کرتا ہے، جبکہ فرٹیلائزرز سیکٹر کیلئے گیس کی طلب 757 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔
اوگرا دستاویز کیپٹیو پاور کیلئے گیس استعمال کی طلب 8.35 فیصد ہے، کیپٹو پاور 287 ایم ایم ایف سی ڈی گیس استعمال کرتا ہے، جنرل انڈسٹری گیس کا 8.47 فیصد، استعمال 291 ایم ایم ایف سی ڈی ہے۔



















