آئی سی سی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2025 کا اعلان کردیا، جس میں پاکستان کی 4 کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ منیبہ علی، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال ٹیم میں شامل ہیں۔
ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2025 میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز، شنیل ہینری، عالیہ الینے، بنگلہ دیش کی شرمین اختر، نگار سطانہ اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس، کیتھرین فریزر ٹیم میں شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی رابعہ خان کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔



















