وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون کے بغیر پولیو وائرس کاخاتمہ ممکن نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو قطرے پلاکر رواں سال کی دوسری 7 روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز کردیا۔
انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیوکےمکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، مربوط حکمت عملی، مشترکہ کوششوں سےملک سےپولیوکاخاتمہ کرناہے، انسداد پولیومہم کامیاب بنانےکیلئےوالدین تعاون کریں۔
شہبازشریف نے مزید یہ بھی کہا کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی انتظامات کیےگئےہیں، معاشرےکےتمام طبقات اس موذی وائرس کےخاتمےمیں اپنا کرداراداکریں۔



















