Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دل کے علاج کے لیے نئی دہلی میں مقیم فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا حکم

مودی سرکار نے بے حسی کی انتہاء کرتے ہوئے دل کے علاج کے لیے نئی دہلی میں موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا، فیملی اپنے دو بچوں کے دل کی سرجری کے سلسلے میں بھارت میں مقیم ہے۔

بچوں کے والد نے بتایا کہ پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا 7 اور 9 برس کے بچے نئی دہلی کے اسپتال میں داخل ہیں، اس ہفتے بچوں کی سرجری متوقع تھی تاہم بھارتی دفتر خارجہ واپس جانے کا کہہ رہا ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر خود کو بھارت میں غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کی جائے۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر سارک ویزے پر موجود پاکستانیوں کو ایک ہفتے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں