Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان

اسلام آباد: سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں، جرمانوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں بھی 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزہ ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کیلئے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس کے علاوہ غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے، جرمانہ یا سزا کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل اور 60 روز عدالت کے اندر درخواست دائر کی جاسکے گی، قوانین اور سزاؤں کا اطلاق یکم ذی القعدہ سے 14 ذو الحجہ تک ہوگا۔

متعلقہ خبریں