وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ محنت کش اللہ کا دوست ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ہر مزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لیبر ڈے کے حوالے سے محنت کشوں کے لیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے کان کنو ں اور ورکر تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم مزدور؛ گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے محنت کشوں کو خراج تحسین
مریم نواز نے کہا کہ جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13 دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کے افتتاح پر مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مزدوروں کے لیے رحیم یار خان میں 50بیڈکا سوشل سیکورٹی ہسپتال، اس کے علاوہ ورکرز کے لیے تین شہروں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سینٹر بنائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں محنت کشوں کے لیےاپنی نوعیت کا پہلا 200 بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے، ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیلی کلینکس بنارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر اسٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کاافتتاح خوش آئند ہے، واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو بنائیں گے، فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کے لیے 300 ڈے کیئر سینٹر بنارہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں کم از کم کی اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے، محنت کشوں بھائیوں کی عظمت کو سلام، ورکروں کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کرسکتی۔



















