Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے بھارت کو ہونے والی ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو ہونے والی ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے وزارت تجارت کی جانب سے سیلف ریگولیٹری تنظیم (ایس آر او) جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اشیاء کی ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے درآمد، برآمد اور ترسیل پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایس آر او کے مطابق دوسرے ممالک کی جانب سے بحری، زمینی اور فضائی راستوں سے پاکستان کے ذریعے بھارتی اشیاء کی ترسیل کو ممنوع کردیا گیا ہے۔

ایس آر او میں مزید بتایا گیا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے بحری، زمینی اور فضائی راستوں سے بھارت کو پاکستانی اشیاء کی برآمد کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان درآمدات و برآمدات پر نہیں ہوگا جن کی ایل سی جاری ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں