اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسملبی میں اپنے خطاب میں کہاکہ مودی کا وہم دور ہوگیا، پاکستان نے بھارت کو روایتی جنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑدیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جعفرایکسپریس پر حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں لیکن بھارت نے حملے کی مذمت تک نہ کی۔
شہباز شریف نے کہاکہ پہلگام واقعے کے وقت میں دورہ ترکیہ پر تھا، کاکول میں واشگاف الفاظ میں کہاتھا پاکستان کا دور دور تک اس واقعے سے تعلق نہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے عالمی فورم پر پہلگام واقعے ک تحقیقات کی پیشکش کی ،دوست ملک جس نے ثالثی کی پیشکش کی بھارت نے اس ملک کے سفیر کو بلاکر احتجاج کیا۔
شہبازشریف نے کہاکہ اطلاع تھی کہ بھارتی جہاز پاکستان پر حملہ کریں گے ، گزشتہ رات بھارت نے رافیل پر ناز کرتے ہوئے حملہ کیا لیکن ہماری ایئرفورس مکمل تیار تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ چند روز قبل بھی ان کے جہاز آ ڑے تو ہمارے جہاز بھی تیار تھے ،پاک فضائیہ نے بھرپور مستعدی دکھائی کہ انہیں بھاگنا پڑا۔
وزیراعظم کا نے کہاکہ بھارت کے جہازوں کی کمینوکیشن لاک کردی تو انہیں سری نگر ایئرپورٹ جاکر اترنا پڑا ،ایسا نہیں کہ ہمیں خبر نہیں مل رہی تھی ۔
پاکستانی عقاب تیارتھے، 80 بھارتی طیاروں کا غرور خاک میں ملادیا، شہبازشریف
شہباز شریف نے کہاکہ بھارتی ناپاک جسارت میں 80 بھارتی طیارے شریک تھے لیکن پاکستانی عقاب تیار تھے جنہوں نے ان کے عزائم خاک میں ملادیے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے جہازوں نے سرحد عبور کیے بغیر ان کے رافیل سمیت 5 جہاز مار گرائے،گزشتہ شب پاکستان کی روائتی جنگ کی برتری بھی ثابت ہوگئی۔
پارلیمانی جماعتوں سے اظہار تشکر
شہباز شریف نے کہاکہ پی پی پی، ایم کیوایم،پی ٹی آئی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔



















