Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناکام مہم جوئی میں 25 ہاروپ ڈرونز، 5 بھارتی طیارے تباہ،نقصان کتناہوا؟

پاکستان کیخلاف ناکام مہم جوئی کے جنون میں بھارت کو 5 جنگی طیاروں اور 25 اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرونز سے ہاتھ دھونا پڑاجن کی مجموعی مالیت کتنی تھی؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

 

ایک رپورٹ کے مطابق3دنوں میں بھارت کوصرف طیاروں  اور ہاروپ ڈرونزکی تباہی کی مدمیں375 ملین ڈالر سے زائد کے  نقصان کا سامنا ہوا۔

 

محتاط اندازے کے مطابق 5 بھارتی جنگی طیاروں کی مالیت 325 ملین امریکی ڈالرز

25 ہاروپ ڈرون کی مالیت 40 سے 50 ملین ڈالرز

5جنگی طیاروں اور 25 ہاروپ ڈرون کی تباہی سے نقصان کا مجموعی تخمیہ 375 ملین امریکی ڈالرز

 

یہ ناکام مہم جوئی میں طیاروں اور ڈرونز کی مد میں اٹھائے گئے مالی نقصان کا محتاط تخمینہ ہے جبکہ اس کی اصل مالیت اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ۔

بھارت ناکام مہم جوئی کے شوق میں 3 دنوں کے دوران اپنے بڑا دفاعی نقصان اٹھا چکا ہے اس دوران بھارت کی عسکری صلاحت کا پول بھی پوری دنیا کے سامنے کھل گیا۔

ناکام مہم جوئی نے بھارتی معیشت کا بھی جنازہ نکال دیا

جمعرات کے روز بھارت کی معیشت کو اس وقت بڑا دھچکا لگاجب پاک بھارت کشیدگی کے سبب بھارتی اسٹاک مارکیٹ گر گئی ،ساتھ ہی بھارتی روپے اوربائونڈز کی قدر بھی گرگئی۔

سرمایہ کاروں نے اس بات کا برملا اظہارکیا کہ بھارتی معیشت پربھی پاک بھارت کشیدگی کے انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

25 اسرائیلی ڈرونززکو پاکستانی مٹی کا ذائقہ چکھنا پڑا

رپورٹ کے مطابق ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ بھارت نے پاکستان میں ناکم مہم جوئی کے لئے اسرائیل سے حاصل کردہ ہاروپ ڈورنز کو بھی جھونک دیا۔

پاکستانی جنگی طیاروں نے 5 بھارتی طیاروں کو مٹی چٹا دی تھی  یہی کم نہ تھے بھارت اسرائیلی ہاورپ سے  ڈرون وار کا آغاز کردیا۔

پاکستانی ایئرڈیفنس سسٹم نے 25 ڈرونز کو روایتی ہتھیاروں کے ذریعے زمین بوس کرکے بھارتی خواب چکنا چور کردیا۔

 

متعلقہ خبریں