Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ محافظان فضائے وطن آپ کی مہارت، حکمتِ عملی اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بزدلانہ وار کے بعد بھارت کو شکست،5بھارتی طیارے ایک ڈرون اور فوجی بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ

پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔ سلام ہے پاک فضائیہ پر، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں