بھارت کی جانب سے پاکستان میں مسلسل دراندازی کی جارہی ہے جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتےہوئے بھارت کے کئی مقامات پر میزائل داغ دیے۔
پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص سے قبل بھارتی عوام یہ سمجھ رہی تھی پاکستان کبھی بھی بھارت کی سرحد عبور کر کے حملہ نہیں کرے گا، جبکہ بھارت جب چاہیں وطن عزیز پر کبھی میزائل داغ کر معصوم شہریوں کا نشانہ بناتا رہے اور کبھی ڈرون بھیج کر خوف وہراس پھیلائے گا۔
لیکن دشمن نہیں جانتا کہ اس نے کس قوم کا للکارا ہے بھارت کے ڈرون کے جواب میں پاکستان نے جوابی کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور دشمن کی صفوں میں داخل ہوکر ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو بھارتی عوام کی چیخیں نکل گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے حملہ کیا: پاکستان نے تاریخ لکھ دی، اب دہلی کے دہلنے کی باری ہے!
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بھارتی صارف نے پاک فوج کے حملے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر صرف ڈرون سے اٹیک کیا تھا، لیکن بدلے میں پاکستان نے بھارت پر میزائل داغ دیے۔
Bharat ne Pakistan par sirf drones attack kiye the, lekin badle ki aag mein jalte Pakistan ne hum par missile daag diye. Hamara media yehi aag aur khoon ka dariya chahta tha jo ise mil gaya, lekin is tabahi ko Bharati janta ki agli 2 generations bhi nahi mita sakengi.
The… pic.twitter.com/rIfeAFAAWV
— Colonel Hathi (@pinaka_av15) May 10, 2025
’’ہمارا میڈیا یہی آگ اور خون کا دریا چاہتا تھا جو اسے مل گیا۔‘‘ لیکن اس تباہی کو بھارتی جنتا کی اگلی 2 نسلیں بھی نہیں مٹا سکیں گی۔
دوسری جانب پاکستان کے حملے کے بعد بھارت میں مودی سرکار کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے۔
Protests start against Modi je and Amit Shah #IndiaPakistan #IndiaPakistanWar pic.twitter.com/cjabUqAZel
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) May 10, 2025
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کو جواز بناکر پاکستان پر 6، 7 مئی کی شب بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے شہری علاقوں کونشانہ بنایا تھا، تاہم پاکستان نے جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔



















