Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیاچین پاکستان کو جلدجے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے دینے والاہے؟

کیا چین پاکستان کو فوری طور پر جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے فراہم کرنے جارہاہے؟اس اطلاع نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں۔

پاک چین دفاعی تعاون کی اعلیٰ مثال حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی طیاروں نے فرانسیسی رافیل ودیگر طیاروں کوخاک چٹادی تھی۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ چین پاکستان کو فوری طور پر جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے دینے والاہے۔

یہ خبرعین اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان اوربھارت کے درمیان امریکی مداخلت پر سیز فائر ہوچکا اور آنے والے دنوں میں ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پرپہنچنے والے ہیں۔

چینی نشریاتی ادارے نے پاکستان اور چین کے درمیان جے 35 ففتھ جنریشن  طیاروں کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیاروں کے حوالے سے چینی نشریاتی ادارے نے اپنے ایکس اکائونٹس پر ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے ۔

معاہدہ ہوگیا تو پاکستان واحد ملک ہوگاجس کے پاس یہ طیارے ہونگے

معاہدہ طے پاگیا تو پاکستان دنیا کا واحد ملک ہوگا جس کے پاس یہ  طیارے ہوں گے۔اس سے پہلے یہ طیارے صرف ان ممالک کے پاس ہیں جو اس کو بناتے ہیں۔

 امریکا، چین  اور  روس  یہ طیارے بنانے والے ممالک میں شامل ہیں،پاکستان بھی عنقریب اس فہرست میں شامل ہونے والاہے جن کے پاس یہ طیارے ہونگے ۔

جے 35 ففتھ جنریشن طیاروں کی حوالگی بھارت کیلئے کسی دھماکے سے کم نہیں  ہوگی

ماہرین کا کہناہے کہ جدید طیاروں کی حوالگی کے معاہدے کی اطلاع بھارت کے لئے کسی دھماکے سے کم نہیں ہے کیونکہ حالیہ فضائی محاذ میں پاکستان پہلے ہی اپنی برتری ثابت کرچکاہے۔

ساتھ یہ خبر خطے میں امریکی اثر و رسوخ کے لئے بھی خطرناک ہوسکتی ہے امریکا نے حالیہ تنائو میں کمی کےلئے کردار کیا تاکہ اس کااثر خطے میں برقرار رہے۔

متعلقہ خبریں