Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے، نا اہلی کا معاملہ سامنے آگیا

لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کا ریفرنس بھجوانے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

اشبا کامران نامی شہری کی جانب سے جمع کرائی گئی اس درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں انتخابی ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو کی نااہلی کا ریفرنس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکی سیٹ پررکن قومی اسمبلی بنے ہیں، جبکہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بطور ایم این اے بلاول بھٹو زرداری کادوہرا کردار الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت اسپیکرقومی اسمبلی کو بلاول بھٹو زرداری کےخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں