شمالی قبرص میں ہونے والے ٹیکنو فیسٹ مقابلے میں پاکستانی طالبات نے انسانی جذبات جانچنےکا آلہ بنا کر مقابلہ جیت لیا۔
ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں 22 ممالک کے 50 ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جس میں پاکستانی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات اور ناسا کے درمیان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے اہم معاہدہ پر دستخط
پاکستانی طالبات اسماء فاطمہ اور عنایا خان نے انسانی جذبات جانچنےکا آلہ بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
ترک صدر طیب اردون نے اسماء فاطمہ اور عنایا خان کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا۔



















