Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ مذکورہ اہلکار کی سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی بھی رکن اپنے سفارتی استثنیٰ یا مراعات کو غیر قانونی یا غیر سفارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ کرے۔

متعلقہ خبریں