Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے اقوام عالم کے سامنے بھارت کو آئینہ دکھادیا

پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے کہاہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی بنداوربامعنی مذاکرات شروع کرے۔

سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت نے گمراہ کن معلومات اورانحراف کاسہارالیاہے۔

ان کا کہناتھاکہ  گول مول باتیں حقائق کو نہیں چھپا سکتیں۔ صائمہ سلیم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کو بےدریغ قتل اور زخمی کرتا ہے۔

انہوں نے یاددلایا کہ ہندوستان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتاہے۔

پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر پہلگام واقعے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے دریاؤں کے بہاؤکو روکنے کی کوشش کی ہے،پانی زندگی ہے،جنگ کا ہتھیار نہیں۔

پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے کہا کہ6 سے 10 مئی کےدوران بھارت نے پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کاارتکاب کیا۔

ان کاکہناتھاکہ اس جارحیت میں 7 خواتین اور 15 بچوں سمیت 40 شہری شہید جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے ۔

پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے کہا کہ ہندوستان مسلسل دہشت گرد گروہوں کو مالی اور عملی مدد فراہم کرتا ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اورمجید بریگیڈ کو بھارت کھلی سپورٹ فراہم کرتاہے ۔ 21 مئی کو خضدار میں ایک اسکول بس پر بزدلانہ حملے میں معصوم بچوں کی جانیں لی گئیں۔

پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے مزید کہاکہ اگرہندوستان واقعی امن چاہتاہے تو دہشتگردوں کی سرپرستی بند کرے۔ کشمیری عوام پر ظلم وستم کا سلسلہ ختم کرے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور دوطرفہ معاہدات کی پاسداری کرے۔

دریں اثنا ان کا کہناتھاکہ جموں و کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے بامعنی مذاکرات کا آغازکیاجائے۔

مزیدبراں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے۔

متعلقہ خبریں