مائی کلاچی پھاٹک پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارشہیدہوگیا۔ وزیرداخلہ سندھ ضیالنجارنے واقعے کانوٹس لے لیا۔
مائی کلاچی پھاٹک کے قریب فائرنگ سے شہید اہلکار کی شناخت زین محمدعمر کے نام سے ہوئی۔ شہید کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں بیٹھا ہوا تھا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔
پولیس کا کہناہے کہ زین محمد کو2گولیاں لگیں،فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجارنے مائی کلاچی پھاٹک پرفائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہاکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ ضلع کے داخلی و خارجی روٹس پر ناکہ بندی اور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔
علاوہ ازیں وزیرداخلہ سندھ نے کہاکہ تحقیقات میں جدید تیکنیکس سے استفادہ کیاجائے۔
واضح رہے کہ فائرنگ سے شہیداہلکار کی لاش مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔



















