Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہبازشریف کی تاجک صدر سے ملاقات،12جوائنٹ ورکنگ گروپس کے قیام پراتفاق

وزیراعظم شہبازشریف کی تاجک صدر اماعلی رحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں 12جوائنٹ ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

دنوں رہنمائؤں نے ملاقات میں انسداد دہشتگری،انسانی اسمگلنگ کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

تاجک صدر سے ملاقات میں تاریخی اسٹریٹیجیک شراکت داری معاہدے پرعملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اشتراک اور باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹیجیک شراکت داری کوبلندی کی نئی سطح پر لے جانے کے عزم کااعادہ کیا۔ تجارت،معیشت، توانائی، دفاع اور سیاست کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

دریں اثنا تاجک صدر سے ملاقات میں باہمی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش پر بھی اتفاق کیاگیا۔سرمایہ کاری کے مواقعوں،تعلیمی روابط ،ثقافتی تبادلوں اورآئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق ہوا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں کاسا-1000 کوخطے کیلئے کلیدی منصوبہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 15 مئی کو دوشنبے میں منعقدہ کاسا-1000 کونسل کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا۔

مزیدپڑھیں : ترکیہ ، آزربائیجان اور پاکستان تین قلب یک جان ہیں ، شہبازشریف

مزید براں وزیراعظم نے کونسل کے معاہدے پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت کے وسیع مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا

تاجک صدر سے ملاقات

وزیراعظم نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بھی تاجک صدر کو بریف کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے مسئلہ جموں و کشمیر پربھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے  گلیشئیرز کے تحفظ پر منعقدہ اعلیٰ سطح کانفرنس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں