محکمہ موسمیات نے مون سون 2025 آوٹ لک جاری کردیا ہے جس میں ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقے کے پی کے ، گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اس دوران ملک میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
یہ صورتحال دریا اور ندیوں میں سیلابی صورتحال کا سبب بن سکتی ہے، زائد درجہ حرارت کے سبب گرد و غبار کا طوفان، ژالہ باری اور طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہرقائد کا پارہ چڑھ گیا، گرمی کی شدت میں اضافہ،کل سے گرم ہوائیں چلیں گی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال، جبکہ پنجاب، آزاد کشمیر میں مون سون کے پہلے وسط میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
کے پی کے، گلگت اور کشمیر میں زائد درجہ حرارت کے سببب برف یا گلیشیئر پھگلنے میں تیزی آنے کا امکان ہے جسکی وجہ سے دریاوں میں طغیانی بھی آئے گی۔



















