کیرالہ کمیونٹی نے تقریب میں شاہد آفریدی کومدعو کرکے بھارتیوں کے زخموں پرنمک چھڑک دیا۔ بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
یہ تقریب دبئی میں منعقد کی گئی تھی جس میں شاہدآفریدی مدعو تھے۔ شاہد آفریدی کو مہمان خصوصی بنانے پر بھارت میں طوفان کھڑاہوگیا۔
بھارتیوں نے کیرالہ کمیونٹی کو غدار قرار دے دیا۔ شاہد آفریدی کومہمان خصوصی بنانے پر بھارتی شدید سیخ پا ہیں۔
اس سلسلے میں ایک ویڈیو ایکس پر شیئر کی گئی تھی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی شاہد آفریدی کا شاندار استقبال کیاگیا۔
مزید پڑھیں : بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا، شاہد آفریدی
دریں اثنا کیرالہ کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی لیجنڈ کا شانداراستقبال بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
بھارتی صافین نے کیرالہ کمیونٹی کے خلاف سوشل میڈیاپرآسمان سر پر اٹھالیا۔ بعض انتہاپسندصارفین نے تو پوری کمیونٹی کو ہی غداری کا سرٹیفکیٹ دے ڈالا۔
بعض صارفین نے شاہد آفریدی کو لیجنڈری کرکٹرماننے سے ہی صاف انکارکردیا۔ ایک اکائونٹ سے مودی کو تجویز دی گئی کہ ان تمام کی شہریت ہی منسوخ کردیں۔
مزیدبراں ایک بھارتی صارف نے یہاں تک کہہ دیاکہ ان تمام کودبئی سے واپس بھارتی سرزمین پراترنے ہی نہ دیں۔
Wait…..what??
Keralites, don’t you have any self-respect or loyalty to India?
100% literacy saar pic.twitter.com/WvB2VCFYeH
— BALA (@erbmjha) May 30, 2025
واضح رہے کہ کیرالہ کمیونٹی ساؤتھ انڈیا سے وابستہ ہے ۔ ساؤتھ انڈیا کے بھارت کے ساتھ ذات پات، اختیارات اور دیگر امور پر سینترل بھارت سے شدید اختلافات ہیں۔
علاوہ ازیں بالی ووڈ اور تولی ووڈ انڈستری بھی انہی اختلافات کے سبب جداگانہ حیثیت رکھتی ہیں۔
سینٹرل سے شدید اختلافات کے باوجود ساؤتھ انڈین کمیونٹیز اپنی سرزمین سے ہمیشہ وفاداررہی ہیں ۔
مگراب ایک چھوٹی سی تقریب کو لے کربھارتی انتہا پسند ان کی وطن پرستی پر بھی انگلیاں اٹھارہے ہیں۔



















