بلاول کی قیادت میں سفارتی مشن امریکاپہنچ گیا۔ بعض دیگر ارکان جلد ہی پہنچ جائیں گے۔دنیا کو بھارتی سازشوں سے آگاہ کیاجائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری یو اے ای سے نیویارک پہنچے ہیں ۔پاکستانی قونصل خانہ کے حکام نے مشن کا استقبال کیا۔
وفد کی رکن شیری رحمٰن بھی امریکاپہنچ چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفد کے چند ارکان آج رات اور دیگر کل صبح امریکا پہنچیں گے۔
بلاول کی قیادت میں سفارتی مشن 2 جون سے اپنے دورے کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔ پاکستانی مشن سکریٹری جنرل اقوام متحدہ اورصدر جنرل اسمبلی سے ملاقاتیں کرے گا۔
سفارتی مشن سیکورٹی کونسل کے صدر اور رکن ممالک کے مندوبین سے بھی ملے گا۔
پاکستانی سفارتی مشن اقوام متحدہ میں او آئی سی گروپ کے مستقل مندوبین سے بھی ملاقات کرے گا۔
مشن حالیہ پاک بھارت جنگ کے پس منظر اوربھارت کی اشتعال انگیزیوں پرپاکستانی نقطہ نظرسے آگاہ کرے گا۔
سندھ طاس معاہدہ کی معطلی، اثرات اوربھارتی آبی جارحیت کی تفصیلات دنیا کے سامنے رکھی جائیں گی۔
پاکستانی نیویارک میں2روز قیام کے دوران اقوام متحدہ کی پریس ایسوسی ایشن کو بھی بریف کرے گا۔
واضح رہے کہ نیویارک کے بعدسفارتی مشن واشنگٹن جائے گا۔



















