حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کردیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت برقرار رہے گی۔
پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔و زارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 254 روپے 64 پیسے برقراررہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا۔



















