کمپٹیشن کمیشن نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو جغرافیائی کوٹے کے تحت 6 معاہدوں کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
کمپٹیشن کمیشن ی جانب سے کیے گئے ان معاہدوں سے دور دراز علاقوں میں ادویات کی فراہمی میں بہتری ہوگی۔
کمپٹیشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جغرافیائی کوٹے کی تقسیم سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ دور دراز اور کم رسائی والے علاقوں میں ادویات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی عائد
تاہم، کمیشن نے ان معاہدوں میں غیر مسابقتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی اور تاکید کی کہ کمپنیاں آپسی معاہدوں کے فوائد صارفین تک منتقل کریں گی۔
کمیشن کی جانب سے وضع کردہ شرائط کے مطابق کمپنیاں کارٹل یا قیمتوں کے تعین سے گریز کریں گی، ٹیکنالوجی، سروس، اور معیار میں بہتری لائیں گی، ادویات کی رسائی کو بہتر بنائیں گی۔
یہ فیصلہ فارما سیکٹر میں مسابقتی ماحول کو فروغ دینے اور صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔



















