Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے

شہر قائد میں مقیم بوہری برادری کی جانب سے عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع برادری کی مساجد میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 نماز کے دوران امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز کی ادائیگی کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، جو دن بھر جاری رہے گا۔

بوہری برادری نے اجتماعی اور انفرادی سطح پر قربانی کا اہتمام کیا اور گوشت کو مستحق افراد میں تقسیم کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

بوہرہ برادری ہر سال کی طرح اس بار بھی مذہبی ہم آہنگی، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ عید مناتی نظر آئی، جسے سوشل اور مذہبی حلقوں نے سراہا۔

متعلقہ خبریں