Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بجٹ والے دن نئی تاریخ رقم کردی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بجٹ والے دن نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرکے بند ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

آج فارما، سیمنٹ، ریفائنری، اسٹیل اور فرٹیلائزرز کمپنیز کے شیئرز میں خریداری کی گئی، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ نے 970 پوائنٹس بڑھ کر 122611 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو بھی چھوا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کیا مہنگا ہوگا اور کون سے نئے ٹیکسز لگیں گے؟ وفاقی بجٹ دستاویز سامنے آگئیں

مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس 383 پوائنٹس کے اضافے سے 122024 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں بجٹ والے دن 22 ارب روپے مالیت کے 600 ملین شیئرز کی نمایاں تجارت کی گئی۔

متعلقہ خبریں