Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کامیاب جوان پروگرام کیلئے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے اضافہ

کامیاب جوان پروگرام کیلئے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے اضافہ کیاگیاہے۔  پروگرام کیلئے6ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔یوتھ بزنس لون کیلئے بھی 50کروڑروپے رکھے گئے ہیں ۔ 

 رواں مالی سال وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے4ارب50روپے مختص تھے۔ آئندہ بجٹ میں وزیراعظم یوتھ اسکیم کیلئے7ارب40کروڑروپےکااضافہ کردیاگیا۔

رواں بجٹ میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے اضافہ کیاگیاہے۔

وزیراعظم یوتھ اسکیم کیلئے16ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔رواں مالی سال میں وزیراعظم یوتھ اسکیم کیلئے8ارب60کروڑروپےمختص تھے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام میں33کروڑروپےکی کٹوتی کردی گئی۔  آئندہ مالی سال کےبجٹ میں کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے80کروڑروپے مختص ہے۔

رواں مالی سال کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے1ارب13کروڑروپے مختص تھے۔ آئندہ بجٹ میں وزیراعظم یوتھ بزنس لون کیلئےبجٹ میں10کروڑروپےکی کٹوتی کی گئی۔

وزیراعظم یوتھ بزنس لون کیلئے40کروڑروپےمختص کردیےگئے۔ رواں مالی سال میں وزیراعظم یوتھ بزنس لون کیلئے50کروڑروپےمختص تھے۔

 آئندہ بجٹ میں وزیراعظم رمضان پیکیج کیلئے19ارب روپے مختص کردییےگئے ۔ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن کیلئے2ارب روپےمختص ہیں ۔

سمیڈافنڈ5ارب روپےسےکم کرکے3ارب روپے مختص ہیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کیلئے1ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

پہلی باربجٹ میں آٹزم سوسائٹی آف پاکستان کیلئے5کروڑروپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں