کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد، ملیر اور گرد و نواح میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ جھٹکے رات 1 بج کر 44 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 تھی۔
زلزلے کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ملیر اور اس کے آس پاس کا تقریباً ایک کلومیٹر کا علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں یکم جون سے 4 جون تک 26 زلزلے رپورٹ



















