Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کواسرائیل کی جوہری صلاحیت سے متعلق ہوشیاراورخوفزدہ ہونا چاہیے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ دنیا کواسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں ہوشیاراورخوفزدہ ہونا چاہیے۔

ایکس پر اہم بیان میں انہوں نے کہاکہ  اسرائیل ایک ایسا ملک ہے جو کسی بین الاقوامی جوہری نظم کا پابند نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل نہ ہی این پی ٹی یا کسی دوسرے معاہدہ  پر دستخط کرنے والا ملک ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان تمام بین الاقوامی جوہری شعبوں کا دستخط کنندہ ہے۔ ان کاکہنتاتھاکہ ہماری جوہری صلاحیت ملک کے دفاع کیلئے ہے۔

متعلقہ خبریں