Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

شہر قائد ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں  ہے، آج صبح 11 بجے سے ہی درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم درجہ حرارت 41 ڈگری تک  جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں  گرمی کی شدت 43 تا 48 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 50 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے، جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں، کراچی میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔

کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم شام میں کراچی کے مضافات میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک بھر میں  25  جون سے 2 جولائی کے درمیان مون سون کا پہلا اسپیل داخل ہوگا، جس کے بعد کراچی میں بھی میں 25 جون سے مون سون کا آغاز ہوگا۔

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر کا موسم شدید گرم رہے گا، کل شام سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم بہتر ہوسکتا ہے۔

19  جون سے مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری بلا ضرورت گھر سے باہر جانے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

متعلقہ خبریں