تمام مکاتب فکر کے علما ومشائخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا پر اعتماد اور اطمینان کا اظہارکیاہے ۔
علما و مشائخ نے فیلڈ مارشل کے امریکی صدرکے ظہرانے کے حوالے سے کہاہے کہ امید ہے سید عاصم منیرامہ کا مقدمہ امریکی حکام کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔
یہ بات پاکستان علماکونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام حافظ طاہر محمود اشرفی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد کہی گئی۔
ان کا کہناہے کہ ان شا اللہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امہ کے مسائل، فلسطین،کشمیر اورایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے قوم کی موثرترجمانی کریں گے۔
علما و مشائخ نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے مثبت اور فوری نتائج جلد سامنے آٗئیں گے۔
ان کاکہناتھاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا ایک فاتح جرنیل کا دنیا کے سامنے اپناموقف پیش کرنے کا بڑا موقع ہے۔



















