Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ

یکم جولائی سے پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ کردیاگیا۔

 فنانس بل کے مسودے کے مطابق  یکم جولائی سے 5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3 فیصد سے بڑھا کر 4.5 فیصد ہوگا۔

 یکم جولائی سے 5 کروڑ سے زائد اور 10 کروڑ تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد ہوگا۔

 10 کروڑسے زائد کی جائیداد کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے بڑھا کر 5.5 فیصد ہوگا۔

فنانس بل کے مسودے کے مطابق نئے مالی سال کے فنانس بل میں پراپرٹی کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کی گئ ہے۔

 یکم جولائی سے 5 کروڑ کی پراپرٹی کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد ہوگا۔

 5کروڑ سے زائد اور 10 کروڑ روپے تک  مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد کی بجائے 2 فیصد ہوگا۔

یکم جولائی سے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس 4فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد ہوگا۔

متعلقہ خبریں