ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق انڈیپنڈنٹ انگلش کی اسٹوری میں لگائے گئے الزامات حقائق پر مبنی نہیں۔
ترجمان کاکہناہے کہ سابق وزیراعظم اور اہلیہ کو حکومت پاکستان کے قوانین کے مطابق جیل کی کلاس ون کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا نظام موجود ہے اس لیے جیل میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔
ترجمان کے مطابق جیل میں انہیں میڈیکل کی تمام سہولیات بھی دستیاب ہیں اور روازنہ کی بنیاد پر طبی معائنہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ سابق وزیراعظم کو انکی خواہش کے مطابق خوراک بھی دستیاب ہے ۔ ترجمان کے مطابق جیل قوانین و عدالتی احکام کے مطابق وکلاء اور اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان کا کہناہے کہ اسی طرح انہیں کسی علیحدہ جگہ پر منتقل نہیں کیا گیا بلکہ جیل آنے کے بعد سے اب تک سابق وزیراعظم ایک ہی سیل میں رہ رہے ہیں۔



















