Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کا بلوچستان میں آپریشن، 2 بھارتی اسپانسرڈدہشتگردہلاک،2 گرفتار

پاک فوج نے بلوچستان میں 2  بھارتی اسپانسرڈدہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا۔ بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 28 جون کوسیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیادپرضلع ڈوکی میں ایک آپریشن کیا۔

کارروائی کا مقصد بھارتی اسپانسرڈدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرنا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

اپریشن کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد2 بھارتی اسپانسرڈدہشتگرد واصلِ جہنم کر دیے گئے۔ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

گرفتار دہشتگردعلاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان نے کہاکہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے قومی عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں