Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فضائیہ نے مئی میں کئی بھارتی طیارے تباہ کیے،بھارتی دفاعی اتاشی کااعتراف

پاک فضائیہ نے مئی میں کئی بھارتی طیارے تباہ کیے۔ بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار کا اعتراف سامنے آگیا۔

بھارت نے سرکاری سطح پر طویل عرصے سے اس نقصان کی تفصیلات کو خفیہ رکھا ہوا تھا۔

کیپٹن شیو کمار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ جی ہاں! بھارتی جنگی طیارے گرے تو تھے۔

انہوں نے  کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مصداق کہا کہ مگر اتنے طیارے نہیں گرے جتنے بتائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بھارتی طیاروں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا۔انہوں نے پاکستانی اہداف کو نشانہ نہ بناسکنے کا ملبہ سیاسی قیادت پر ڈال دیا۔

ان کا کہناتھاکہ سیاسی قیادت کے حکم کے سبب بھارتی فضائیہ سخت ردعمل نہ دے سکی۔ انہوں نے اعتراف کیاکہ پاک فضائیہ نے مئی میں کئی بھارتی طیارے تباہ کیے۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر میزائل حملہ کیا تھا۔ جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے جنگی جہاز مار گرائے تھے۔

دفاعی اتاشی کا یہ بیان نہ صرف بھارتی بیانیے کے لیے ایک چیلنج ہے۔ ساتھ ہی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کے عالمی سطح پر اعتراف کے طورپربھی دیکھا جارہاہے۔

متعلقہ خبریں