Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت اب بڑے ایئرپورٹ پر دستیاب

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل اب مزید آسان بنا دیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کِیوسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ڈاکٹر اطہر وحید نے کیا۔
karachi airport

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق اب بیرونِ ملک روانگی سے قبل مسافر چند منٹوں میں اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں، اس کِیوسک کے ذریعے دیگر لائسنسنگ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ نیا مرکز چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا، جہاں لائسنس کے اجرا، تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس اور لرنر پرمٹ جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی، تاکہ شہریوں کو ہر وقت سہولت میسر آسکے۔

متعلقہ خبریں